سورة النبأ - آیت 31

إِنَّ لِلْمُتَّقِينَ مَفَازًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

یقیناً پرہیزگار لوگوں کے لئے کامیابی ہے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

جہاں اللہ تبارک و تعالیٰ نے مجرموں کا حال بیان کیا ، وہاں اہل تقوٰی کے انجام کا ذکر بھی فرمایا : ﴿اِنَّ لِلْمُتَّقِیْنَ مَفَازًا﴾ یعنی جو لوگ اپنے رب کی ناراضی سے ڈر گئے، اس کی اطاعت کا دامن تھام لیا اور اس کی نافرمانی سے باز آگئے ،ان کے لیے کامیابی، نجات اور جہنم سے دوری ہے۔ اس کامیابی میں ان کے لیے ﴿حَدَاۗیِٕقَ﴾ باغ ہیں۔