سورة النبأ - آیت 28

وَكَذَّبُوا بِآيَاتِنَا كِذَّابًا

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور بے باکی سے ہماری آیتوں کو جھٹلاتے تھے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَّکَذَّبُوْا بِاٰیٰتِنَا کِذَّابًا﴾ یعنی انہوں نے ہماری آیتوں کی واضح اور صریح طور پر تکذیب کی اور جب ان کے پاس واضح دلائل آئے تو انہوں نے ان کی مخالفت کی۔