سورة النبأ - آیت 27

إِنَّهُمْ كَانُوا لَا يَرْجُونَ حِسَابًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

ا نہیں تو حساب کی توقع ہی نہ تھی

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

اس لیے اللہ تعالیٰ نے ان کے ان اعمال کا ذکر کیا ہے جن کی بنا پر وہ اس سزا کے مستحق ٹھہرے ہیں ، چنانچہ فرمایا : ﴿اِنَّہُمْ کَانُوْا لَا یَرْجُوْنَ حِسَابًا﴾ یعنی وہ قیامت کے دن پر ایمان نہیں رکھتے تھے اور نہ وہ اس پر یقین ہی رکھتے تھے کہ اللہ تعالیٰ ان کو اچھے برے اعمال کی جزا دے گا، اس لیے وہ آخرت کی خاطر عمل کو فضول اور مہمل سمجھتے تھے۔