سورة النبأ - آیت 24

لَّا يَذُوقُونَ فِيهَا بَرْدًا وَلَا شَرَابًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

نہ کبھی اس میں خنکی کا مزہ چکھیں گے، نہ پانی کا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

جب وہ جہنم میں وارد ہوں گے ﴿لَا یَذُوْقُوْنَ فِیْہَا بَرْدًا وَّلَا شَرَابًا﴾ ” وہاں ٹھنڈک کا مزہ چکھیں گے نہ پینا نصیب ہوگا۔“ یعنی وہ ایسی کوئی چیز نہیں پائیں گے جو ان کی جلدوں کو ٹھنڈا کرے ان کی پیاس ہی کو دور کرے۔