سورة النبأ - آیت 8

وَخَلَقْنَاكُمْ أَزْوَاجًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور ہم نے تجھے جوڑا جوڑا پیدا کیا۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَّخَلَقْنٰکُمْ اَزْوَاجًا﴾ یعنی ایک ہی جنس میں سے تمہیں مرد اور عورت بنایا تاکہ ہر ایک دوسرے سے سکون حاصل کرے ، تب مودت اور رحمت وجود میں آئے اور ان دونوں سے اولاد پیدا ہو۔ اس احسان کا ذکر لذت نکاح کو متضمن ہے۔