سورة المرسلات - آیت 28

وَيْلٌ يَوْمَئِذٍ لِّلْمُكَذِّبِينَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اس دن جھوٹ جاننے والوں کے لئے وائے اور افسوس ہے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَیْلٌ یَّوْمَیِٕذٍ لِّلْمُکَذِّبِیْنَ﴾ ”اس دن ہلاکت ہے جھٹلانے والوں کے لیے ۔“بایں ہمہ کہ اللہ تعالیٰ نے ان کو نعمتیں دکھلائیں، جن کو عطا کرنے میں وہ متفرد ہے اور ان نعمتوں سے ان کو مختص کیا، انہوں نے ان نعمتوں کے مقابلے میں تکذیب کا رویہ اختیار کیا۔