سورة المرسلات - آیت 25

أَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ كِفَاتًا

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

کیا ہم نے زمین کو سمیٹنے والی نہیں بنایا ؟

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

یعنی کیا ہم نے تم پر احسان نہیں کیا اور تمہارے مصالح کے لیے زمین کو مسخر کرکے تم پر انعام نہیں کیا؟ اور اس زمین کو ﴿ كِفَاتًا ﴾ تمہارے لیے سمیٹنے والی نہیں بنایا ﴿ أَحْيَاءً ﴾ ” زندوں کو “گھروں میں ﴿ وَأَمْوَاتًا ﴾ ”اور مردوں کو“ قبروں میں؟ پس جس طرح گھر اور محلات، بندوں کے لیے اللہ تعالیٰ کی نعمت اور اس کا احسان ہے اسی طرح قبریں بھی ان کے حق میں رحمت اور ان کے لیے ستر ہیں کہ ان کے اجساد درندوں وغیرہ کے لیے کھلے نہیں پڑے رہتے۔