سورة المرسلات - آیت 1
وَالْمُرْسَلَاتِ عُرْفًا
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
دل خوش کن چلتی ہوئی ہواؤں کی قسم (١)
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
اللہ تبارک وتعالیٰ نے قیامت کے روز اور اعمال کی جزا وسزا پر فرشتوں کی قسم کھائی ہے ، وہ فرشتے جن کو اللہ تعالیٰ کونی وقدری معاملات، تدبیر کائنات، شرعی معاملات اور اپنے رسولوں پر وحی کے لیے بھیجتا ہے ﴿ عُرْفًا ﴾ (المرسلات )سے حال ہے ، یعنی ان کو محض ناشائستہ اور بے فائدہ کام کے لیے نہیں بھیجا گیا بلکہ ان کو عرف، حکمت اور مصلحت کے ساتھ بھیجا گیا ہے۔