سورة الإنسان - آیت 31

يُدْخِلُ مَن يَشَاءُ فِي رَحْمَتِهِ ۚ وَالظَّالِمِينَ أَعَدَّ لَهُمْ عَذَابًا أَلِيمًا

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

جسے چاہے اپنی رحمت میں داخل کرلے، اور ظالموں کے لئے اس نے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے۔ (١)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ یُّدْخِلُ مَنْ یَّشَاءُ فِیْ رَحْمَتِہٖ ﴾ ” وہ جس کو چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل کردیتا ہے۔“ پس اسے اپنی عنایت سے مختص کرتا ہے ، اسے سعادت کے اسباب کی توفیق سے نوازتا ہے اور سعادت کے راستوں کی طرف اس کی راہ نمائی کرتا ہے۔ ﴿وَالظّٰلِمِیْنَ﴾ جنہوں نے ہدایت کی بجائے شقاوت کو منتخب کیا ﴿اَعَدَّ لَہُمْ عَذَابًا اَلِیْمًا﴾ تو ان کے ظلم اور عدوان کی پاداش میں ،ہم نے ان کے لیے دردناک عذاب تیار کررکھا ہے۔