سورة الإنسان - آیت 13

مُّتَّكِئِينَ فِيهَا عَلَى الْأَرَائِكِ ۖ لَا يَرَوْنَ فِيهَا شَمْسًا وَلَا زَمْهَرِيرًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

یہ وہاں تختوں پر تکیے لگائے ہوئے بیٹھیں گے۔ نہ وہاں آفتاب کی گرمی دیکھیں گے نہ سردی کی سختی۔ (١)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿مُّتَّکِــــِٕیْنَ فِیْہَا عَلَی الْاَرَایِٕکِ ﴾ ”وہ تختوں پر ٹیک لگائے بیٹھے ہوں گے۔ “(اَلاِتکِاَء) سے مراد اطمینان، راحت اور آسودگی کی حالت میں ٹیک لگا کر بیٹھنا اور الْاَرَایِٕکِ)وہ تخت ہیں جن پر سجاوٹ والے کپڑے بچھائے گئے ہوں۔ ﴿لَا یَرَوْنَ فِیْہَا﴾ یعنی وہ اس جنت کے اندر نہیں دیکھیں گے۔ ﴿ شَمْسًا ﴾ دھوپ جس کی تپش ان کو نقصان پہنچائے۔﴿ وَّلَا زَمْہَرِیْرًا﴾ ”اور نہ سخت سردی“ یعنی ان کے تمام اوقات گہرے سائے میں گذریں گے جہاں گرمی ہوگی نہ سردی، جہاں ان کے جسم لذت حاصل کریں گے وہاں ان کے جسموں کو گرمی سے تکلیف ہوگی نہ سردی سے۔