سورة الإنسان - آیت 10
إِنَّا نَخَافُ مِن رَّبِّنَا يَوْمًا عَبُوسًا قَمْطَرِيرًا
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
بیشک ہم اپنے پروردگار سے اس دن کا خوف کرتے ہیں (١) جو اداسی اور سختی والا ہوگا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿اِنَّا نَخَافُ مِنْ رَّبِّنَا یَوْمًا عَبُوْسًا﴾ ” ہم اپنے پروردگار سے اس دن کا خوف کرتے ہیں جو اداسی والا ہوگا“ یعنی جو نہایت سخت اور شر والا دن ہوگا﴿ قَمْطَرِیْرًا﴾ اور نہایت تنگ دن ہوگا۔