سورة القيامة - آیت 25

تَظُنُّ أَن يُفْعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

سمجھتے ہونگے کہ ان کے ساتھ کمر توڑ دینے والا معاملہ کیا جائے گا (١)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿تَظُنُّ اَنْ یُّفْعَلَ بِہَا فَاقِرَۃٌ﴾ ” خیال کریں گے کہ ان پر مصیبت واقع ہونے کو ہے“ یعنی سخت عقوبت اور درد ناک عذاب، اسی وجہ سے ان کے چہرے متغیر اور چیں بہ جبیں ہوں گے۔