سورة القيامة - آیت 10
يَقُولُ الْإِنسَانُ يَوْمَئِذٍ أَيْنَ الْمَفَرُّ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اس دن انسان کہے گا کہ آج بھاگنے کی جگہ کہاں ہے (١)۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿یَقُوْلُ الْاِنْسَانُ یَوْمَیِٕذٍ﴾ ” اس دن انسان کہے گا:“ یعنی جب وہ بے قرار کردینے والے زلزلے دیکھے گا تو پکار اٹھے گا : ﴿اَیْنَ الْمَفَرُّ﴾ ”آج بھاگنے کی جگہ کہاں ہے؟ “ جو مصیبت ہم پر نازل ہوئی ہے ، اس سے گلو خلاصی اور نجات کہاں ہے؟ ﴿كَلَّا لَا وَزَرَ ﴾ ” ہر گز نہیں “ ( وہاں ) کوئی پناہ گاہ نہیں۔ یعنی اللہ تعالیٰ کے ٹھکانے کے سوا کسی کے لیے کوئی ٹھکانہ نہ ہوگا۔