سورة المدثر - آیت 54

كَلَّا إِنَّهُ تَذْكِرَةٌ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

سچی بات تو یہ ہے کہ یہ (قرآن) ایک نصیحت ہے (١)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿کَلَّآ اِنَّہٗ تَذْکِرَۃٌ﴾ ” کچھ شک نہیں کہ یہ نصیحت ہے۔“ ضمیر یا تو اس سورہ مبارکہ کی طرف لوٹتی ہے یا اس نصیحت کی طرف لوٹتی ہے جس پر یہ سورہ مبارکہ مشتمل ہے۔