سورة المدثر - آیت 49
فَمَا لَهُمْ عَنِ التَّذْكِرَةِ مُعْرِضِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
انہیں کیا ہوگیا ہے؟ کہ نصیحت سے منہ موڑ رہے ہیں۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
چنانچہ فرمایا: ﴿فَمَا لَہُمْ عَنِ التَّذْکِرَۃِ مُعْرِضِیْنَ﴾ ” پس انہیں کیا ہوا ہے کہ وہ نصیحت سے روگرداں ہیں۔“ یعنی نصیحت سے غافل اور اس سے منہ موڑے ہوئے ہیں۔