سورة المدثر - آیت 30
عَلَيْهَا تِسْعَةَ عَشَرَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور اس میں انیس (فرشتے مقرر) ہیں (١)۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ عَلَیْہَا تِسْعَۃَ عَشَرَ﴾ یعنی جہنم پر انیس فرشتے داروغوں کے طور پر متعین ہیں جو نہایت سخت اور درشت خو ہیں، اللہ تعالیٰ ان کو جو حکم دیتا ہے وہ نافرمانی نہیں کرتے ور وہی کرتے ہیں جو ان کو حکم دیا جاتا ہے۔