سورة المزمل - آیت 17
فَكَيْفَ تَتَّقُونَ إِن كَفَرْتُمْ يَوْمًا يَجْعَلُ الْوِلْدَانَ شِيبًا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
تم اگر کافر رہے تو اس دن کیسے پناہ پاؤ گے جو دن بچوں کو بوڑھا کر دے گا (١)
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
یعنی تمہیں قیامت کے دن کیسے نجات حاصل ہوسکتی ہے، وہ ایسا دن ہے جس کا معاملہ نہایت ہولناک اور جس کا خطرہ بہت عظیم ہوگا۔ جو بچوں کو بوڑھا، اور بڑے بڑے جمادات کو پگھلا کر رکھ دے گا، پس (اس کے خوف سے) آسمان پھٹ جائے گا اور ستارے بکھر جائیں گے۔ ﴿ کَانَ وَعْدُہٗ مَفْعُوْلًا﴾ یعنی اس کا وقوع لازمی ہے، کوئی چیز اس کے سامنے حائل نہیں ہوسکتی۔