سورة المزمل - آیت 14

يَوْمَ تَرْجُفُ الْأَرْضُ وَالْجِبَالُ وَكَانَتِ الْجِبَالُ كَثِيبًا مَّهِيلًا

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

جس دن زمین اور پہاڑ تھر تھرائیں گے اور پہاڑ مثل بھربھری ریت کے ٹیلوں کے ہوجائیں گے۔ (١)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿یَوْمَ تَرْجُفُ الْاَرْضُ وَالْجِبَالُ﴾ جس روز زمین اور پہاڑ بہت بڑے خوف سے کانپ اٹھیں گے ﴿ وَکَانَتِ الْجِبَالُ﴾ اور زمین پر مضبوطی سے جمے ہوئے ٹھوس اور سخت پہاڑ ﴿ کَثِیْبًا مَّہِیْلًا﴾ ریت کے بھر بھرے ٹیلے بن جائیں گے ، یعنی بکھری ہوئی ریت کی مانند، پھر اس کے بعد یہ ریت آہستہ آہستہ پھیل کر اڑتا ہوا غبار بن جائے گی۔