سورة نوح - آیت 24

وَقَدْ أَضَلُّوا كَثِيرًا ۖ وَلَا تَزِدِ الظَّالِمِينَ إِلَّا ضَلَالًا

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور انہوں نے بہت سے لوگوں کو گمراہ کیا (١) (الٰہی) تو ان ظالموں کی گمراہی اور بڑھا۔ (١)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَقَدْ أَضَلُّوا كَثِيرًا﴾ یعنی ان بڑوں اور سرداروں نے اپنی دعوت کے ذریعے سے بہت سی مخلوق کو گمراہ کردیا ﴿وَلَا تَزِدِ الظَّالِمِينَ إِلَّا ضَلَالًا ﴾ ” تو تو ان کو اور گمراہ کردے۔“ میرے ان کو حق کی دعوت دینے کے وقت اگر وہ گمراہ ہوتے تو یہ مصلحت تھی مگر ان سرداروں کی دعوت سے ان کی گمراہی میں اضافہ ہی ہوا ہے ، یعنی اب ان کی کامیابی اور اصلاح کا کوئی امکان باقی نہیں۔ اس لیے اللہ تعالیٰ نے ان کے لیے دنیاوی اور اخروی عذاب اور عقوبت کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا : ﴿مِّمَّا خَطِيئَاتِهِمْ أُغْرِقُوا﴾ ” وہ اپنے گناہوں کے سبب غرق کردیے گئے۔“ سمندر کی مانند سیلاب میں غرق کردیے گئے جس نے ان کو گھیر لیا تھا۔