سورة نوح - آیت 16

وَجَعَلَ الْقَمَرَ فِيهِنَّ نُورًا وَجَعَلَ الشَّمْسَ سِرَاجًا

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور ان میں چاند کو خوب جگمگاتا بنایا (١) اور سورج کو روشن چراغ بنایا ہے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿ وَجَعَلَ الْقَمَرَ فِيهِنَّ نُورًا﴾” اور چاند کو ان میں نور بنایا۔“ یعنی زمین والوں کے لیے ﴿ وَجَعَلَ الشَّمْسَ سِرَاجًا﴾ ” اور سورج کو چراغ بنایا۔“ اس میں ان اشیا کی تخلیق کے بڑے ہونے، نیز سورج اور چاند کے فوائد کی کثرت کی طرف اشارہ ہے جو اللہ تعالیٰ کی رحمت اور اس کے بے پایاں احسان پر دلالت کرتی ہے ۔ پس وہ عظیم اور رحیم ہستی، مستحق ہے کہ اس کی تعظیم کی جائے، اس سے محبت کی جائے ، اس سے ڈرا جائے اور امید رکھی جائے۔