سورة المعارج - آیت 31

فَمَنِ ابْتَغَىٰ وَرَاءَ ذَٰلِكَ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْعَادُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اب جو کوئی اس کے علاوہ (راہ) ڈھونڈے گا تو ایسے لوگ حد سے گزر جانے والے ہونگے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿فَمَنِ ابْتَغَىٰ وَرَاءَ ذَٰلِكَ﴾ پس جو بیوی اور لونڈی کے علاوہ تلاش کریں ﴿فَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْعَادُونَ﴾” تو وہ حد سے نکل جانے والے ہیں۔“ یعنی وہ لوگ جو چیز اللہ تعالیٰ نے حلال ٹھہرائی ہے اس سے تجاوز کرکے اس میں پڑتے ہیں جس کو اللہ تعالیٰ نے حرام ٹھہرایا ہے۔ یہ آیت کریمہ نکاح متعہ (اور مروجہ حلالہ) کی حرمت پر دلالت کرتی ہے کیونکہ یہ زوجہ مقصود ہے نہ لونڈی۔