سورة المعارج - آیت 21
وَإِذَا مَسَّهُ الْخَيْرُ مَنُوعًا
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور جب راحت ملتی ہے تو بخل کرنے لگتا ہے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَإِذَا مَسَّهُ الْخَيْرُ مَنُوعًا﴾”اور جب اسے آسائش پہنچتی ہے تو بخیل بن جاتا ہے ۔“ پس اللہ ٰ تعالیٰ نے جو کچھ اسے عطا کیا ہے اس میں سے اللہ تعالیٰ کے راستے میں خرچ نہیں کرتا ، اللہ تعالیٰ کی نعمتوں اور اس کے احسان پر اس کاشکر ادا نہیں کر تا ۔ پس وہ مصیبت اور سختی کے وقت بے صبری کرتا ہے اور فراخی اور خوشحالی کے وقت مال کو اللہ کے راستے میں خرچ کرنے سے روکتا ہے۔