سورة المعارج - آیت 12
وَصَاحِبَتِهِ وَأَخِيهِ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اپنی بیوی کو اور اپنے بھائی کو۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَأَخِيهِ وَفَصِيلَتِهِ ﴾ ” اور اپنا بھائی اور اپنا خاندان۔“ یعنی اپنی قرابت ﴿ الَّتِي تُؤْوِيهِ ﴾” جس میں وہ رہتا تھا۔ “ یعنی دنیا کے اندر عادت یہ ہوتی ہے کہ وہ باہم ایک دوسرے کی مدد اور ایک دوسرے کی اعانت کرتے ہیں ۔ پس قیامت کے دن کوئی کسی کے کام آئے گا نہ کوئی اللہ تعالیٰ کی اجازت کے بغیر سفارش ہی کرسکے گا بلکہ اگر عذاب کا مستحق، جو کچھ زمین میں ہے، سب فدیہ میں دے کر عذاب سے بچنا چاہے، تب بھی اسے کوئی فائدہ نہ ہوگا۔