سورة المعارج - آیت 8
يَوْمَ تَكُونُ السَّمَاءُ كَالْمُهْلِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
جس دن آسمان مثل تیل کی تلچھٹ کے ہوجائے گا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
پھر اللہ تعالیٰ نے اس دن کی ہولناکیوں اور ان امور کا ذکر فرمایا جو اس میں واقع ہوں گے، چنانچہ فرمایا : ﴿يَوْمَ﴾ یعنی قیامت کے دن جس میں یہ بڑے برے واقعات وقوع میں آئیں گے ﴿تَكُونُ السَّمَاءُ كَالْمُهْلِ﴾” آسمان ہوجائے گا مہل کی طرح۔ “ اور وہ پگھلا ہوا سیسہ ہے ۔ آسمان کے پھٹ جانے اور بے انتہا ہولناکی کے باعث آسمان پگھلے ہوئے سیسے کی مانند ہوجائے گا۔