سورة المعارج - آیت 5

فَاصْبِرْ صَبْرًا جَمِيلًا

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

پس تو اچھی طرح صبر کر۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے : ﴿ فَاصْبِرْ صَبْرًاجَمِيلًا ﴾۔ اپنی قوم کو دعوت دنیے پر صبر جمیل کیجئے اس میں کوئی تنگ دلی ہو نہ کوئی ملال بلکہ اللہ تعالیٰ کے حکم پر قائم رہیے ، اس کے بندوں کو اس کی توحید کی دعوت دیجئے ، آپ ان میں عدم اطاعت اور عدم رغبت کا جو مشاہدہ کرتے ہیں ، یہ چیز آپ کوانہیں دعوت دینے سے روک نہ دے کیونکہ اس پر صبر کرنے میں خیر کثیر پنہاں ہے۔