سورة الحاقة - آیت 9

وَجَاءَ فِرْعَوْنُ وَمَن قَبْلَهُ وَالْمُؤْتَفِكَاتُ بِالْخَاطِئَةِ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

فرعون اور اس کے پہلے کے لوگ اور جن کی بستیاں الٹ دی گئیں انہوں نے بھی خطائیں کیں۔ (١)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

اسی طرح ان دو سرکش قوموں، عاد وثمود کے علاوہ بھی سرکش اور نافرمان لوگ آئے جیسے فرعون مصر جس کی طرف اللہ تعالیٰ نے اپنے بندے اور رسول حضرت موسیٰ بن عمران علیہ السلام کو مبعوث کیا اور انہیں واضح نشانیاں دکھائیں جن کی بنا پر انہیں حق کا یقین آگیا مگر انہوں نے ظلم اورتکبر سےانکارکردیااور کفر کارویہ اختیار کیا،اوراس سےپہلے جھٹلانےوالےآئےہیں۔﴿ وَالْمُؤْتَفِكَاتُ﴾”اورالٹی ہوئی بستیوں والے۔“ یعنی حضرت لوط علیہ السلام کی قوم کی بستیاں،سب گناہ کاکام کرتےتھے﴿ بِالْخَاطِئَةِ﴾ یعنی سرکشی کے افعال کرتےتھے ،اس سے مراد کفر،تکذیب ،ظلم اور عناد ہے، نیزفسق ومعاصی کی دیگراقسام بھی اس میں شامل ہیں ۔