سورة القلم - آیت 31
قَالُوا يَا وَيْلَنَا إِنَّا كُنَّا طَاغِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
کہنے لگے ہائے افسوس! یقیناً ہم سرکش تھے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ قَالُوا يَا وَيْلَنَا إِنَّا كُنَّا طَاغِينَ ﴾۔ ”کہنے لگے: ہائے شامت :ہم ہی حد سے بڑھ گئے تھے۔“ یعنی ہم اللہ تعالیٰ کے حق اور اس کے بندوں کے حق کے بارے میں حد سے تجاوز کرنے والے تھے۔