سورة القلم - آیت 30
فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَلَاوَمُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
پھر وہ ایک دوسرے کی طرف رخ کر کے آپس میں ملامت کرنے لگے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿ فَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَلَاوَمُونَ ﴾ جو کچھ ان سے صادر ہوا اور جو کچھ انہوں نے کیا اس بارے میں ایک دوسرے کو ملامت کرنے لگے۔