سورة الممتحنة - آیت 3

لَن تَنفَعَكُمْ أَرْحَامُكُمْ وَلَا أَوْلَادُكُمْ ۚ يَوْمَ الْقِيَامَةِ يَفْصِلُ بَيْنَكُمْ ۚ وَاللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ بَصِيرٌ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

تمہاری قرابتیں، رشتہ داریاں، اور اولاد تمہیں قیامت کے دن کام نہ آئیں گی (١) اللہ تعالیٰ تمہارے درمیان فیصلہ کر دے گا (٢) اور جو کچھ تم کر رہے ہو اسے اللہ خوب دیکھ رہا ہے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

اگر تم یہ دلیل دیتے ہو اور کہتے ہو کہ ہم قرابت داری اور اموال کی خاطر کفار سے موالات رکھتے ہیں تو ﴿لَنْ تَنْفَعَکُمْ اَرْحَامُکُمْ وَلَآ اَوْلَادُکُمْ﴾ اللہ کے مقابلے میں تمہارے رشتے ناتے اور تمہاری اولاد کچھ کام نہیں آئے گی۔ ﴿ وَاللّٰہُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ بَصِیْرٌ﴾ ”اور جو کچھ تم کرتے ہو اللہ اسے دیکھتا ہے۔ “اس لیے اللہ تعالیٰ نے تمہیں کفار کے موالات سے بچنے کے لیے کہا ہے جن کی موالات تمہیں نقصان دے گی۔