إِنَّ الَّذِينَ يُحَادُّونَ اللَّهَ وَرَسُولَهُ أُولَٰئِكَ فِي الْأَذَلِّينَ
بیشک اللہ تعالیٰ کی اور اس کے رسول کی جو لوگ مخالفت کرتے ہیں (١) وہی لوگ سب سے زیادہ ذلیلوں میں ہیں۔ (٢)
یہ وعدہ اور وعید ہے۔ وعید اس شخص کے لیے ہے جو کفر ومعاصی کے ذریعے سے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول (صلی اللہ علیہ وسلم) کے ساتھ دشمنی کرتا ہے کہ وہ بے یارومددگار اور ذلیل ورسوا ہے ،اس کا انجام اچھا ہے نہ اس کی مدد کی جائے گی ۔وعدہ اس شخص کے لیے ہے جو اللہ تعالیٰ اور اس کے رسولوں پر ایمان لاتا ہے اور جو کچھ انبیا ومرسلین لے کرآئے ہیں ان کی اتباع کرتا ہے، پس وہ اللہ کے گروہ میں شامل ہوگیا جو فلاح یاب لوگوں پر مشتمل ہے ۔ان کے لیے فتح ونصرت اور دنیا وآخرت میں غلبہ ہے۔ یہ ایسا وعدہ ہے جس کی خلاف ورزی کی جائے گی نہ اس میں تغیر وتبدل کیا جائے گا کیونکہ یہ ایسی ہستی کا وعدہ ہے جو سچی ، نہایت طاقت ور اور غالب ہستی ہے ،وہ ہستی جو چاہتی ہے وہ چیز اسے عاجز اور بے بس نہیں کرسکتی۔