سورة الواقعة - آیت 27
وَأَصْحَابُ الْيَمِينِ مَا أَصْحَابُ الْيَمِينِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور داہنے ہاتھ والے کیا ہی اچھے ہیں داہنے ہاتھ والے (١)
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
پھر اللہ تعالیٰ نے بیان فرمایا کہ اس نے اصحاب یمین کے لیے کیا کچھ تیار کررکھا ہے،چنانچہ فرمایا: ﴿وَاَصْحٰبُ الْیَمِیْنِ ڏ مَآ اَصْحٰبُ الْیَمِیْنِ﴾ ’’اور داہنے( ہاتھ )والے کیا (ہی اچھے) ہیں داہنے (ہاتھ )والے۔ ‘‘ یعنی وہ عظیم الشان لوگ اور بڑے احوال کے مالک ہیں۔