سورة الواقعة - آیت 20

وَفَاكِهَةٍ مِّمَّا يَتَخَيَّرُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور ایسے میوے لئے ہوئے جو ان کی پسند کے ہوں۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

یعنی جو لذیذ اور خوش ذائقہ میوے وہ منتخب کریں گے یا ان کی آنکھوں کو بھلے لگیں گے اور ان کے دل ان کو کھانا چاہیں گے وہ کامل ترین اور بہتر صورت میں ان کو حاصل ہوں گے۔