سورة الواقعة - آیت 16

مُّتَّكِئِينَ عَلَيْهَا مُتَقَابِلِينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

ایک دوسرے کے سامنے تکیہ لگائے بیٹھے ہونگے۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿مُّتَّکِـــِٕیْنَ عَلَیْہَا﴾ یعنی وہ ان تختوں پر نہایت تمکنت،اطمینان،راحت اور سکون کے ساتھ بیٹھیں گے ﴿مُتَقٰبِلِیْنَ﴾ ’’آمنے سامنے۔‘‘ ان کے دلوں کی صفائی،حسن ادب اور باہمی محبت کی بنا پر ،ان میں سے ہر ایک کا چہرہ اپنے ساتھی کی طرف ہوگا۔