سورة الواقعة - آیت 9

وَأَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ مَا أَصْحَابُ الْمَشْأَمَةِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور بائیں ہاتھ والوں کا کیا حال ہے بائیں ہاتھ والوں کا (١)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَاَصْحٰبُ الْمَشْـَٔــمَۃِ ﴾ ’’اور بائیں (ہاتھ )والے ‘‘یعنی بائیں جانب کا گروہ ﴿ مَآ اَصْحٰبُ الْمَشْــَٔــمَۃِ﴾ ’’کیا (حقیر )ہیں بائیں (ہاتھ )والے؟‘‘ یہ آیت کریمہ اس گروہ کے احوال کی ہولناکیوں کو ظاہر کرتی ہے۔