سورة الواقعة - آیت 2

لَيْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

جس کے واقع ہونے میں کوئی جھوٹ نہیں۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿لَیْسَ لِوَقْعَتِہَا کَاذِبَۃٌ﴾ ’’اس کے واقع ہونے کے وقت کوئی بھی جھٹلانے والا نہ ہوگا۔ ‘‘یعنی اس میں شک نہیں کیونکہ بکثرت عقلی وسمعی دلائل اس کی تائید کرتے ہیں اور حکمت الٰہی اس پر دلالت کرتی ہے۔