سورة الرحمن - آیت 74

لَمْ يَطْمِثْهُنَّ إِنسٌ قَبْلَهُمْ وَلَا جَانٌّ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

ان کو ہاتھ نہیں لگایا کسی انسان یا جن نے اس سے قبل۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

ان دونوں جنتوں کے اصحاب کا تکیہ سبز ریشم پر لگا ہوا ہوگا،یہ وہ بچھونے ہیں جو بیٹھنے کی بلند جگہوں کے نیچے ہوں گے جو ان بیٹھنے کی جگہوں سے زائد ہوں گے،ان کے بیٹھنے کی جگہ کے پیچھے ،اس کی خوبصورتی اور خوبصورت منظر میں اضافے کے لیے پردے لٹک رہے ہوں گے۔