سورة الرحمن - آیت 58

كَأَنَّهُنَّ الْيَاقُوتُ وَالْمَرْجَانُ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

وہ حوریں مثل یاقوت اور مونگے کے ہوں گی (١)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿کَاَنَّہُنَّ الْیَاقُوْتُ وَالْمَرْجَانُ﴾ ’’گویا وہ یاقوت اور مرجان ہیں‘‘ یہ ان کی صفائی، ان کے حسن وجمال اور ان کی خوبصورتی کی وجہ سے کہا گیا ہے۔