سورة الرحمن - آیت 41
يُعْرَفُ الْمُجْرِمُونَ بِسِيمَاهُمْ فَيُؤْخَذُ بِالنَّوَاصِي وَالْأَقْدَامِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
گناہگار صرف حلیہ سے ہی پہچانے جائیں گے (١) اور ان کے پیشانیوں کے بال اور قدم پکڑ لئے جائیں گے (٢)۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
یعنی مجرموں کو ان کی پیشانیوں کے بالوں سے اور ان کے پاؤں سے پکڑ کر جہنم کے اندر پھینک دیا جائے گا اور جہنم کی طرف انہیں گھسیٹ کرلے جایا جائے گا اور اللہ تعالیٰ ان سے محض زجر وتوبیخ اور جو کچھ ان کے ساتھ واقع ہو اس کے تحقق کے لیے سوال کرے گا حالانکہ ان کے ساتھ جو کچھ ہوا اس کے بارے میں وہ ان سے بہتر جانتا ہے مگر اللہ تعالیٰ چاہتا ہے کہ مخلوق پر اس کی حجت بالغہ اور حکمت جلیلہ ظاہر ہوجائے۔