سورة القمر - آیت 38

وَلَقَدْ صَبَّحَهُم بُكْرَةً عَذَابٌ مُّسْتَقِرٌّ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور یقینی بات ہے کہ انہیں صبح سویرے ہی ایک جگہ پکڑنے والے مقررہ عذاب نے غارت کردیا (١)۔

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَلَقَدْ صَبَّحَہُمْ بُکْرَۃً عَذَابٌ مُّسْتَقِرٌّ﴾ ’’اور یقیناً صبح سویرے ہی اٹل عذاب نے انہیں ہلاک کردیا۔‘‘ اللہ نے ان کی بستیوں کو تلپٹ کرکے نچلے کو الٹ کر اوپر کردیا اور اس کے بعد ان پر لگاتار کھنگر کے پتھر برسائے جو تیرے رب کے ہاں، حد سے گزرنے والوں کے لیے نشان زدہ تھے۔ اللہ نے حضرت لوط علیہ السلام اور ان کے گھروالوں کو، ان کی اپنے رب کی شکر گزاری اور اسی اکیلے عبادت کرنے کی جزا کے طور پر بہت بڑی معصومیت سے نجات دی۔