سورة القمر - آیت 28

وَنَبِّئْهُمْ أَنَّ الْمَاءَ قِسْمَةٌ بَيْنَهُمْ ۖ كُلُّ شِرْبٍ مُّحْتَضَرٌ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

ہاں انہیں خبردار کر دے کہ پانی ان میں تقسیم شدہ ہے۔ (١) ہر ایک اپنی باری پر حاضر ہوگا (٢)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَنَبِّئْہُمْ اَنَّ الْمَاءَ قِسْمَۃٌ بَیْنَہُمْ ﴾ یعنی ان کو آگاہ کردیجئے کہ پانی ان کے درمیان تقسیم ہوگا یعنی ان کا پانی پینے کا چشمہ اب ان کے اور اونٹنی کے درمیان تقسیم ہوگا ایک دن اونٹنی پانی پیے گی اور ایک دن ان کے پانی پینے کے لیے ہے۔ ﴿کُلُّ شِرْبٍ مُّحْتَضَرٌ﴾ ’’ہر ایک( اپنی) باری پر حاضر ہوگا۔‘‘ یعنی اس روز صرف وہی پانی پر آئے گا جس کی باری ہوگی اور جس کی باری نہ ہوگی اس کے لیے پانی پر آنے کی ممانعت ہوگی۔