سورة القمر - آیت 11
فَفَتَحْنَا أَبْوَابَ السَّمَاءِ بِمَاءٍ مُّنْهَمِرٍ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
پس ہم نے آسمان کے دروازوں کو زور کے مینہ سے کھول دیا۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
فرمایا: ﴿فَفَتَحْنَآ اَبْوَابَ السَّمَاءِ بِمَاءٍ مُّنْہَمِر﴾ چنانچہ ہم نے زور سے برسنے والے پانی کے ساتھ آسمان کے دہانے کھول دیے۔