سورة القمر - آیت 7
خُشَّعًا أَبْصَارُهُمْ يَخْرُجُونَ مِنَ الْأَجْدَاثِ كَأَنَّهُمْ جَرَادٌ مُّنتَشِرٌ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
یہ جھکی آنکھوں قبروں سے اس طرح نکل کھڑے ہونگے کہ گویا وہ پھیلا ہوا ٹڈی دل ہے (١)۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿خُشَّعًا اَبْصَارُہُمْ﴾ ’’ان کی نگاہیں جھکی ہوں گی۔‘‘ یعنی اس دہشت اور گھبراہٹ کے باعث جو ان کے دلوں میں پہنچ کر ان کو عاجز اور کمزور کردے گی اور اس بنا پر ان کی نگاہیں پست ہوجائیں گی۔ ﴿يَخْرُجُوْنَ مِنَ الْاَجْدَاثِ ﴾ وہ قبروں سے یوں نکلیں گے﴿ كَأَنَّهُمْ ﴾جیسے کہ وہ۔ اپنی کثرت اور بے ترتیب ہونے کی وجہ سے﴿ جَرَادٌ مُّنتَشِرٌ ﴾’’منتشر ٹڈی دل ہوں۔‘‘ یعنی وہ زمین میں پھیلے ہوئے اور بہت زیادہ ہوں گے۔