سورة القمر - آیت 3

وَكَذَّبُوا وَاتَّبَعُوا أَهْوَاءَهُمْ ۚ وَكُلُّ أَمْرٍ مُّسْتَقِرٌّ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

انہوں نے جھٹلایا اور اپنی خواہشوں کی پیروی کی اور ہر کام ٹھہرے ہوئے وقت پر مقرر ہے (١)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَکُلُّ اَمْرٍ مُّسْتَقِرٌّ﴾ اور ہر کام کا وقت مقرر ہے۔ یعنی اب تک معاملہ اپنی غایت ومنتہیٰ تک نہیں پہنچا، عنقریب معاملہ اپنے انجام کو پہنچے گا۔ تب تصدیق کرنے والے نعمتوں بھری جنتوں، اللہ تعالیٰ کی مغفرت اور اس کی رضا کے سائے میں چلیں گے اور جھٹلانے والے اللہ تعالیٰ کی ناراضی اور اس کے عذاب میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے۔