سورة النجم - آیت 60

وَتَضْحَكُونَ وَلَا تَبْكُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور ہنس رہے ہو؟ روتے نہیں؟

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَتَضْحَکُوْنَ وَلَا تَبْکُوْنَ﴾ ’’اور تم ہنستے ہو اور روتے نہیں۔‘‘ یعنی تم اس کی تضحیک کرنے اور تمسخر اڑانے میں جلدی کررہے ہو، حالانکہ چاہیے تو یہ تھا کہ اس کے اوامر ونواہی کو سن کر اس کے وعدہ وعید پر توجہ دے کر اور اس کی سچی اور اچھی خبروں کی طرف التفات کرکے نفوس اس سے متاثر ہوتے، دل نرم پڑتے اور آنکھیں روپڑتیں۔