سورة النجم - آیت 50
وَأَنَّهُ أَهْلَكَ عَادًا الْأُولَىٰ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور یہ کہ اسی نے عاد اول کو ہلاک کیا ہے (١)۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَاَنَّہٗٓ اَہْلَکَ عَادَا الْاُوْلٰی﴾ ’’اور بلاشبہ اسی نے عاد اولیٰ کو ہلاک کیا۔‘‘ اس سے مراد حضرت ہود علیہ السلام کی قوم ہے جب انہوں نے حضرت ہودعلیہ السلام کی تکذیب کی تو اللہ تعالیٰ نے انہیں سخت ترین اور سرکش طوفان کے ذریعے سے ہلاک کرڈالا۔