سورة النجم - آیت 44
وَأَنَّهُ هُوَ أَمَاتَ وَأَحْيَا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور یہ کہ وہی مارتا ہے اور جلاتا ہے۔
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿وَاَنَّہٗ ہُوَ اَمَاتَ وَاَحْیَا﴾ یعنی وجود میں لانے اور معدوم کرنے میں متفرد اور یکتا ہے جس نے مخلوق کو وجود بخشا ان کو اوامر ونواہی عطا کیے وہی ان کو ان کے مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کرے گا اور دنیا کے اندر انہوں نے جو عمل کیے ہوں گے وہ انہیں ان اعمال کی جزا دے گا۔