سورة الطور - آیت 36
أَمْ خَلَقُوا السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ ۚ بَل لَّا يُوقِنُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
کیا انہوں نے ہی آسمان اور زمین کو پیدا کیا ہے، بلکہ یہ یقین نہ کرنے والے لوگ ہیں (١)
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿اَمْ خَلَقُوا السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ﴾ ’’یا انہوں نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ہے؟‘‘ یہ ایسا استفہام ہے جو نفی کے اثبات پر دلالت کرتا ہے یعنی انہوں نے آسمانوں اور زمین کو پیدا نہیں کیا کہ وہ اللہ تعالیٰ کے شریک بن جائیں یہ حقیقت بالکل واضح ہے لیکن تکذیب کرنے والے ﴿لَّا يُوقِنُونَ ﴾ یقین نہ کرنے والے لوگ ہیں۔ یعنی یہ جھٹلانے والے علم کامل سے محروم ہیں جو ان کے لیے دلائل شرعی وعقلی سے استفادے کاموجب ہوتا ہے۔