سورة الطور - آیت 8
مَّا لَهُ مِن دَافِعٍ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اسے کوئی روکنے والا نہیں۔ (١)
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿مَّا لَہٗ مِنْ دَافِعٍ﴾ ’’اسے کوئی روکنے والا نہیں۔،، یعنی کوئی ایسی ہستی نہ ہوگی جو اسے دور ہٹا سکے اور نہ کوئی ایسا مانع ہوگا جو اسے روک سکے کیونکہ اللہ تعالیٰ کی قدرت کا کوئی مقابلہ کرسکتا ہے نہ کوئی بھاگ کر اس سے بچ سکتا ہے۔