سورة الذاريات - آیت 51

وَلَا تَجْعَلُوا مَعَ اللَّهِ إِلَٰهًا آخَرَ ۖ إِنِّي لَكُم مِّنْهُ نَذِيرٌ مُّبِينٌ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور اللہ کے ساتھ کسی اور کو معبود نہ ٹھہراؤ بیشک میں تمہیں اس کی طرف سے کھلا ڈرانے والا ہوں۔ (١)

تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی

﴿وَلَا تَجْعَلُوْا مَعَ اللّٰہِ اِلٰــہًا اٰخَرَ﴾ اور اللہ کے علاوہ کوئی دوسرا الٰہ نہ بناؤ۔ یہ اللہ تعالیٰ کی طرف فرار میں شمار ہوتا ہے بلکہ یہی اس کی طرف حقیقی فرار ہے کہ بندہ غیر اللہ کو معبود بنانے کو، یعنی بتوں ،اللہ تعالیٰ کے خود ساختہ ہمسروں اور قبروں وغیرہ کو جن کی اللہ کے سوا عبادت کی جاتی ہے۔ چھوڑ کر اپنے رب کے لیے اپنی عبادت، اپنے خوف ورجا، دعا اور انابت کو خالص کرے۔