سورة الذاريات - آیت 45
فَمَا اسْتَطَاعُوا مِن قِيَامٍ وَمَا كَانُوا مُنتَصِرِينَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
پس نہ تو کھڑے ہو سکے (١) اور نہ بدلہ لے سکے (٢)
تفسیر السعدی - عبدالرحمٰن بن ناصر السعدی
﴿فَمَا اسْتَطَاعُوْا مِنْ قِیَامٍ﴾ ’’پس وہ اٹھنے کی استطاعت نہیں رکھتے تھے۔،، جس کے ذریعے سے وہ اللہ تعالیٰ کے عذاب سے نجات حاصل کرتے ﴿ وَمَا كَانُوا مُنتَصِرِينَ﴾ اور نہ وہ اپنے لیے کوئی مدد ہی حاصل کرسکے۔